ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / آندھراپردیش کے ضلع گنٹورکے مرچ یاردکول اسٹوریج میں لگی آگ 

آندھراپردیش کے ضلع گنٹورکے مرچ یاردکول اسٹوریج میں لگی آگ 

Thu, 31 May 2018 22:58:19    S.O. News Service

حیدرآباد،31؍مئی ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) آندھراپردیش کے ضلع گنٹورکے مرچ یاردکول اسٹوریج جہاں پربڑے پیمانہ پر مرچ کی کٹی ہوئی فصل رکھی گئی تھی میں آگ لگنے کا واقعہ پیش آیا۔آگ کافی شدید تھی۔کل رات دیر گئے اچانک یہ آگ لگی جس کو بجھانے کیلئے پانچ فائرانجن کوشش کر رہے ہیں۔اس واقعہ کے سبب کولڈ اسٹوریج میں رکھی مرچ جل کر خاکستر ہوگئی۔اس واقعہ پر کسانوں نے افسوس اورتشویش کا اظہار کیا ہے۔ان کا کہنا ہے کہ کافی محنت کے بعد انہوں نے یہ مرچ کی فصل تیار کی تھی اور اسے فروخت کے لئے کولڈ اسٹوریج میں رکھا گیا تھا تاہم اس میں بڑے پیمانہ پر آگ لگ گئی۔


Share: